گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نوجوان اخبار میں پرکشش نوکری کا اشتہار پڑھ کر لندن پلازے سے کچے کے ڈاکوؤں کے چُنگل میں پھنس گیا، سنگھوری سرور شہید کی ڈھوک کشمیریاں سے سیکورٹی ادارے سے ریٹائر ملازم نزاکت حسین ولد خادم حسین کچے کے ڈاکوؤں کی تحویل میں ، ڈاکوؤں کا تاوان کا مطالبہ، گھر والوں کو نزاکت پر بے رحمانہ تشدد کی ویڈیوز ارسال کر دی۔