220

مندرہ نامعلوم افراد کی ایکسائز عملہ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ ٹال پلازہ پر محکمہ ایکسائز کا ناکہ،نہ رکنے پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص شدید زخمی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنڈی جہلم روڈ پر مندرہ ٹال پر محکمہ ایکسائز کے ناکے پر اہلکاروں نے ایک کار جس میں دو افراد سوار تھے کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی کو بھگا دیا

محکمہ ایکسائز کے عملہ نے گاڑی کاپیچھا کیا کار ڈرائیور نے گاڑی کو مندرہ سے لنک روڈ پر منتقل کر دیا موہڑہ مندرہ کے قریب گاڑی روکنے پر کار سوار افراد نے محکمہ ایکسائز کے عملے پر فائرنگ کر دی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس سے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے شخص اور گاڑی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ابتدائی تفصیلات کے مطابق متعلقہ گاڑی وی ایکس ار سے میگزین اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔واقعہ میں زخمی شخص کا کہنا ہے کہ وہ روات ڈھوک شوکت کا رہائشی اور محکمہ ایکسائز میں ملازمت کرتا ہے عینی شاہدین کے مطابق راہگیر بھی زخمی ہوئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں