گوجرخان(عمر آزاد بٹ) مندرہ کے علاقے بُچہ سٹاپ جی ٹی روڈ کے قریب نوجوان کی لاش برآمد، مندرہ پولیس نے ڈی ایف سی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان خلاف قتل مقدمے کے اندراج بعد ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مندرہ پولیس کو ڈی ایف سی مندرہ شکیل عزیز نے اطلاع دی کہ کار سرکار کے سلسلے میں گل پیڑہ جارہا تھا کہ بُچہ سٹاپ بجانب گوجرخان کافی لوگ جمع تھے، قریب جاکر دیکھا تو ایک نامعلوم شخص کی نعش مختلف چادروں میں لپٹی سڑک کے بائیں جانب پڑی تھی، جس کے سر اور چہرے سے خون نکل رہا تھا، نامعلوم ملزمان یا ملزم نے اسم مسکن نامعلوم کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا ہے، ڈی ایف سی مندرہ کی اطلاع پر مندرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد کو محفوظ کیا اور نعش کے پارچات کی جانچ پڑتال دوران ایک شناختی کارڈ ازان سیف اللہ ولد محمد صادق سکنہ فلیٹ نمبر 13/1 سٹریٹ نمبر 17 بند روڈ محلہ امین پارک عقب فردوس ملز لاہور برآمد ہوا۔پولیس نے ضابطے کی ابتدائی کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کرکے مقتول کے ورثاء سے رابطے کے لیے کوششیں شروع کردیں زرائع کے مطابق ملزمان نے لاہور سے گاڑی بُک کی ۔ مندرہ کے پاس قتل کیا اور تھانہ مندرہ پولیس نے گاڑی پشاور سوات سے جا کے ریکور کر لی ۔