گوجرخان (عبدالستار نیازی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ مندرہ کی حدود میں قتل و خودکشی کے دو واقعات، گاڑی سے لاش برآمد، تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، نویں کلاس کا طالبعلم فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، 22 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑی سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کی حدود میں تین افسوسناک واقعات پیش آئے، نویں کلاس کے طالبعلم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت پندرہ سالہ نوجوان دانیال فاروق ساکن چربیاں کے نام سے ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا، دوسرا واقعہ بھنگالی گجر میں پیش آیا جہاں 22 سالہ جواد علی نامی جوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، تیسرا وقوعہ چہاری کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں روڈ پر کھڑی گاڑی سے 28/30 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت دانش ولد مطلوب ساکن فتح جنگ روڈ اسلام آباد کے نام سے ہوئی، ذرائع کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی، موقع پر فرانزک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، چربیاں میں قتل ہونے والے جوان کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا
130