249

ملکہ کوہسار پر پیشہ ور بھکاریوں کا راج

مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسارمری کے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈسمیت دیگرمقامات پر پیشہ وربھکاریوں کا قبضہ ملک بھر سے پیشہ وربھکاری اپنی خواتین،بزرگوں،بچوں اوردیگر خاندان کے ساتھ مری پہنچ گئے تمام سیاحتی مراکز پر سیاح فیملیوں سے زبردستی بھیک وصول کرنے لگے میں اور بھیک دینے سے انکارپر ان کو تنگ کیاجاتا ہے اورپیسے لئے بغیر انکی جان نہیں چھوڑی جاتی ماضی میں سٹی ٹریفک پولیس کا اینٹی بیگر سکواڈ تشکیل دیاجاتا تھا جو ان پیشہ وربھکاریوں کیخلاف سخت کاروائی کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرکے انکی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی مگر گذشتہ تین سالوں سے اینٹی بیگرسکواڈ کی تشکیل نہ ہونے سے مال روڈ پر جگہ جگہ بھکاری خواتین اپنے بچوں کے ساتھ ہرگزرنے والے سیاحوں اورتاجروں سے بھیک وصول کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسکے باعث سیاح فیملیاں اور تاجر شدید پریشانی سے دوچارہیں ایک بھکاری پیسے لیکر جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے اسی طرح صبح سے رات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے سیاحتی،کاروباری اورعوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ مری اور چیف ٹریفک آفیسر سے ان کیخلاف فوری کاروائی کرنے اور اینٹی بیگر سکواڈ تشکیل دینے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں