136

ملک محمد رؤف نیشنل بینک سے ریٹائر

یہ بات معاشرے اور خصوصا بینکاروں کے لیے بہت خوش آئند ہے کہ نیشنل بنک گوجرخان کےافسران اور سٹاف کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق بالکل ایک خاندان جیسا ہے،اسکے کئی مظاہر دیکھنے میں آئے ہیں،اسکا تمام تر سہرا نیشنل بنک کے وائس پریذیڈنٹس راجہ دولت علی،عبد الجبار بھٹی اور چیف مینجر منیر احمد قریشی کے سر ہے،جو عام زندگی میں بھی بہترین دوستانہ رویوں،اخلاص و محبت، ادب اور تعظیم عکاس ہیں،ایک بڑے سرکاری بینک کے آفیسرز کی حیثیت سے انہوں نے علاقہ کے عوام کی جو خدمت کی وہ بھی ناقابل فراموش ہے،اور پھر یہی نہیں،دیگر علاقوں سے گوجرخان آنے والے اچھے آفیسرز بھی انکے حلقہ میں شامل ہو جاتے ہیں جسکی وجہ یہ اس فیملی کا ایک ایسا گلدستہ بن گیا جسکی مہک سے دوسری کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے لوگ میں خوشبویں سمیٹ رہے ہیں،اس کا اظہار اس تقریب سے بھی ہوتا ہے جسکا احوال میں بیان کرنے جا رہا ہوں۔نیشنل بنک آف پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ دولت علی راجہ کے خوبصورت فارم ہاؤس زم زم گارڈن مرید پھاٹک مندرہ چکوال روڈ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جو اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ ملک محمد رؤف کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں منعقد کی گئی،تقریب میں این بی پی کے افسران و سٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی، بیوروکریسی صحافیوں اور معززین نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے پروگرام آرگنائزر محمد منیر قریشی کے بہترین انتظام و انصرام کو بے حد سراہا گیا،این بی پی کے وائس پریذیڈنٹ راجہ عبد الجبار بھٹی نے بڑی خوبصورتی سے پروگرام کنڈکٹ کیا،برجستہ شعر و شاعری اور فقروں پر شرکا سے خوب داد وصول کی،مبلغ اسلام و جنرل سیکرٹری اہل سنت والجماعت برطانیہ قاضی عبد العزیز چشتی نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور زم زم گارڈن کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا،عبدلبجار بھٹی نے کہا کہ آج تمام دوستوں کے یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد اپنے دوست،اپنے بھائی ملک محمد رؤف کو این بی پی میں انکی 34 سالہ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہے،قاضی عبد العزیز نے اپنے خطاب میں پیغام محبت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک خدا کی خصوصی نعمت ہے اور ہمارا علاقہ دنیا کا بہترین خطہ ہے ہم وطن سے دور بیٹھ کی اسکی سلامتی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں،دولت علی راجہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج اتنے لائق احترام اور خوبصورت لوگ زم زم گارڈن تشریف لائے،ریٹائر ہونے والے دوست ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے،اس موقع پر تقریب کے دولہا ملک محمد روف نے کہا کہ آج دوستوں نے جس محبت سے میرے اعزاز میں خوبصورت تقریب سجائی وہ میرا قیمتی اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ بابا فضل کلیامی کی خدا دوستی کے باعث اس خطہ کو جو ترقی و خوشحالی حاصل ہوئی،مجھ پر بھی خدا نے خصوصی کرم کیا،دولت علی راجہ،انکے بیٹوں،برادر اکبر راجہ بشارت،برادر اصغر حاجی ذوالفقار،عادل مارٹ اور عالمگیر فوڈز کے اونر حاجی اورنگزیب،بنک افسران چوہدری وحید،حبیب کاظمی،محمد منیر قریشی,زبیر یوسف قریشی حاجی حفیظ الرحمن راجہ حامد اکرام،راجہ آصف راجہ اسد،شکیل احمد،چوہدری عمران راجہ قیصر و دیگر نے ملک محمد رؤف کا استقبال کیا اور یادگاری تحائف پیش کیے۔مرزا احسن وفاقی جوائنٹ سیکریٹری نے بطور خاص شرکت کی،دیگر مہمانان گرامی میں ملک محمد پرویز،پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدر احمد نواز کھوکھر،ممتاز دانشور و اینکر پرسن سید منتظر امام رضوی،ممتاز علمی و ادبی شخیت راجہ جہانگیر اختر بھٹی،دھمہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری شبیر انور و دیگر فیملی ممبران،سابق پرنسپل سرور شہیدکالج پروفیسر فاروق منہاس ھیڈ ماسٹر رمضان قریشی،ھیڈ ماسٹر مطلوب بھٹی،راجہ غلام جیلانی ملٹری اکاونٹس،راجہ جلیل کیانی،نمبر دار چوہدری غلام صابر،اسماعیل بھٹی، ضیافت بھٹی،محمد جمیل،ماسٹر خضر،چویدری شمریز،سعید قریشی اور حیدر علی، زم زم گارڈن کی انتظامیہ راجہ نوید،سہیل و دیگر نے محفل کو رونق بخشی۔عادل مارٹ اور عالمگیر فوڈز کے اونر حاجی اورنگزیب نے کھانے کی اپنی ریسیپی پیش کر کے کھانے کو یادگار بنا دیا۔زم زم گارڈن کی اس خوبصورت شام کو بہت عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں