ملک احتشام اقبال کو قیدیوں کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کرنا احسن اقدام ہے: حاجی ریاض اعوان

ٹیکسلا۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حاجی ریاض حسین اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکن ملک احتشام اقبال کو پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے حوالے سے فوکل پر سن مقرر کرنا تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا احسن اقدام ہے ملک احتشام اقبال اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اس مشکل وقت میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، ان خیالات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ظلم و جبر کی سیاہ رات بہت جلد ختم ہو جائے گی بہت جلد عمران خان ریا ہو کر ایک بار پھر اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ملک ترقی کرے گا، عوام خوشحال ہوں گے اورملک کے اندر نوجوان حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں