417

مسلم لیگ ق کلرسیداں کے صدر ن لیگ میں شامل

چوکپنڈوڑی(شہزاد رضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسلم لیگ ق تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ محمد اخلاق مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اس سلسلے میں ایک تقریب چھپر میں منعقد ہوئی جس میں یوسی بشندوٹ، غزن آباد،گف سے ن لیگ کے ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ ایک ایسی جماعت جو اس وقت برسر اقتدار ہے اس کے تحصیل صدر ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں یہ بات یہ ثابت کرتی ہے کہ ہم جس قافلے میں یہی پاکستان سے مخلص ہے ہم نے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنانا ہے ہم بہت تیزی سے ورکرز کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں این اے 59 پر کام مکمل ہو چکا اب پی پی 10 اور 13 میں کام کر رہے ہیں روزانہ ہمارے ساتھ ورکرز شامل ہو رہے ہیں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈالر ایک ماہ میں 11 روپے بڑھا بجلی پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں غریب کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے پارٹی ورکرز کو یقین دلاتا ہوں کہ انے والے دنوں میں آپکو خوشخبریاں ملیں گی آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی اور ملک ایک بار ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا انھوں نے راجہ محمد اخلاق کو مالا پہنائی اور ن لیگ میں خوش آمدید کہا اس موقع پر ، چئیرمین محمد زبیر کیانی، نے کہا کہ راجہ محمد اخلاق کا ہمارے قافلے میں شامل ہونا خوش آئند ہے راجہ اخلاق کی شمولیت سے ن لیگ مضبوط ہو گی دیگر شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں اس موقع پر وائس چیئرمین راجہ افتخار، وائس چئیرمین ظفر عباس مغل، جنرل کونسلر تسنیم المجید، یوتھ کونسلر محسن علی جنجوعہ، چوہدری حنیف، راجہ ندیم اسامہ، محمد مبین جنجوعہ، ملک انوار الحق، یاسر ولائیت، سیکرٹری راجہ اسرار و دیگر موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں