119

مسلم امہ اما م خانہ کعبہ کے خطبہ سے رہنمائی حاصل کریں /راجہ محمدحنیف

حج کے موقع پر امام کعبہ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے حجاج کرام کو جو خطبہ دیا ہے وہ دنیا کے تمام مسلمانوں کی رہنمائی ہے اسلام مخالف قوتیں سازشوں میں لگی ہوئی ہیں اور مختلف شکلوں میں اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ؐ کا فرمان ہے کہ جس نے حج کیا وہ گناہوں سے نومولود کی طرح پاک ہے مسلمان تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں کیونکہ اللہ پاک نے ہمیں جہالت سے نکال کر ہدائیت کی راہ پر گامزن کیا اللہ کے احکامات پر چلناہر مسلمان کی معراج ہے دین اسلام کو تمام مذاہب پر برتری حاصل ہے دین اسلام ہی نے مسلمانوں کو یکجا کیا مسلمانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کریں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے ظلم کو حرام قرار دیا ہے مسلمانو !اللہ کا خوف کرو اسلام امن ،پیار ،محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے اسلام میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں ہے ،عدل اور انصاف کرو ۔اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو جلد ہی صفحہ ہستی سے مٹا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف عمل ہے داعش ایک گمراہ کن گروہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا نافرمان ہے کہ کوئی غیر مسلم کو قتل نہ کرے اور فتنہ فساد سے دور ہے اور جس نے اللہ تعالیٰ کیساتھ شرک کیا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ہمیں اسلام کے داخلی اور خارجی دشمنوں سے باخبر رہنا چاہیے اور مسلمان ان گمراہ کن قوتوں کے ایجنڈہ پر ہر گز عمل نہ کریں صحافی حق کی آواز بلند کریں اسلام کی دعوت اور تبلیغ سب پر لازم ہے مفتی اعظم نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اچھے کاموں کیلئے صرف کریں اور اللہ سے ڈریں شرک سے بچیں آج کے دور میں پھیلنے والے فتنے سے دور رہیں امام اعظم نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ تشدد زدہ کاروائیوں اور تنازعہ سے کنارہ کشی اختیار کریں امام کعبہ نے فرمایا کہ سامراجی قوتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہیں لیکن مسلم امہ بدستور منقسم ہیں اسی وجہ سے بحران ہماری طرف بڑھ رہا ہے انہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آپس میں اتفاق ،اتحاد اور رواداری کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں کے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اللہ سے ڈریں اور اپنی عوام کو مشکلات سے نکالیں اور وہ یہ نہ بھولیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان میڈیا حق کا علم بلند کرے ۔آج کے دور میں امام کعبہ کا خطبہ جو درس دیتا ہے اس پر عمل کرنے کی مسلمانوں کو سخت ضرورت ہے خاص کر مسلم حکمران غورو فکر کریں اور پائیدا ر مسلم لیڈر شپ پیدا کریں تاکہ تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوں ایک اللہ ،ایک نبی ؐاور ایک قرآن کو ماننے والے فرقہ واریت میں بٹے ہوئے ہیں امام کعبہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان اپنے دینی اصول بھلا بیٹھے ہیں دشمنان اسلام مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت کو بڑھانا چاہتے ہیں ایسے دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمان لیڈر شپ کو ایک ہونا پڑے گا اور تمام باہمی اختلافات کو بھلانا پڑے گا ۔اسی میں مسلم امہ کی بھلائی ہے آج اس جدید دور میں مسلمانوں کی آپس میں اتحاد اور اتفاق کی سخت ضرورت ہے پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے فنی اور معاشی تبدیلی لا کر مسلمانوں کو اسلام کا نام روشن کرنا چاہیے دیکھا جائے تو پوری دنیا میں مسلمان رسوا ہو رہے ہیں اور اختلاف ہی اختلاف اور فرقہ واریت میں بٹے ہوئے ہیں تو اس کے برعکس سامراجی قوتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہیں اللہ کرے کہ جس طرح حج کے موقع پر حجاج اکھٹے ہو کر امام کعبہ کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور یہ ساری دنیا میں مسلمانوں کی یکجہتی کا پیغام جاتا ہے آج وقت کی ضرورت ہے کہ مسلمان اپنی صفحوں میں اتحاد اور یکسوئی پیدا کریں اللہ اور اس کے نبی کے احکام پر عمل کریں اور دنیا میں اسلام کا نام روشن کریں اس سال حج کے موقع پر رمی کرتے ہوئے بھگدڑ کے نتیجے میں جو درد ناک واقع پیش آیا اور جو مسلمان ان میں شہید ہوئے اس غم میں پوری قوم شریک ہے بیشک ایک مقدس ادائیگی کرتے ہوئے جو مسلمان شہید ہوئے اللہ تعالیٰ ان کے کروڑوں درجات بلند کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام پر جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے ۔آمین{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں