کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جگہ کے تنازع پر 22 کے قریب افراد نے ممبر مانیٹرنگ ٹیم پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں چوہدری کامران الحق کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ چوہدری کامران الحق سکنہ پنڈ میرگالہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز پونے چار بجے کے قریب اپنے ملازم احسن علی اپنے کھیت کی طرف جا رہا تھا۔ہم دونوں پنے موٹر سائیکل پر تھے جب ہم ڈاکٹر خرم کے فارم پر پہنچے تو اچانک گھات لگائے مسمیان راشد سکنہ میر گالہ مسلح پسٹل 30 بور، طیب شاہ مسلح کلاشنکوف،عثمان شاہ مسلح پسٹل، راجہ زیب مسلح کلاشنکوف شمس شاہ مسلح ڈنڈا،عاصم شاہ مسلح آہنی راڈ، افضال مسلح آہنی راڈ،عثمان مسلح آہنی راڈ،طارق محمود مسلح پسٹل،اسلم مسلح کلہاڑی اور 10/12 افراد نامعلوم مسلح ہائے ڈنڈے اور کلہاڑی آ گئے۔راشد شاہ نے ہلکارا مارا کہ آج کامران بچ کر نہ جائے اس کو جان سے مار دو۔طیب شاہ نے وار کلاشنکوف بٹ کیا جو مجھے سر پر بائیں طرف لگا اور میں زخمی ہو کر گر گیا۔مجھ گرے ہوئے کو دیگر افراد نے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے۔
133