241

مری‘کلڈنہ جنگل سے نومولود زخمی حالت میں برآمد


مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) یہاں کلڈنہ جنگل سے ایک نومولود زخمی بچہ ملا ہے ملا ہے جس کے قریب موجود کتے اسے نوچتے رہے یا بھینکے جانے سے اسے چوٹیں آئیں تاہم زندگی کی سانسوں نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑااور وہ محفوظ رہا۔اس طرح کسی عاقبت ناعندیش نے اپنے گناہ پر پردہ ڈالنے کے لیے رات کی تاریکی میں جنگل کا راستہ اختیار کیا گیا۔ ایسے میں مقامی لوگوں نے اس نوعیت کی بے رحمی پر مشتمل اس واردات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ بھول سے بے گناہ معصوم بچے کا جنگل سے ملنا اس بات کی نشانی ہے کہ ”میرا جسم میری مرضی“ کا کھیل کھیلنے کے بعد بچے کو جنگل میں پھینک کرکتوں کے حوالے کردینا انسانیت کی بدترین مثال ہے جسے کوئی بھی معاشرہ کسی صورت میں بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ان حلقو ں نے اس امر کو انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوے ملزمان کی تلاش اور سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بچے کواسپتال منتقل کر دیا کیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں