مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ٹورازم کے افسران کیخلاف مبینہ کرپشن کی انکوائری کیلئے سمن جاری کیئے گئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹی ڈی سی پی پتریاٹہ ریزارٹ مری اور چارہان ریسٹ ہاؤس کی آپ گریڈیشن کی مد میں کی گئی مبینہ کرپشن کی انکوائری کیلئے متعلقہ افسران کو سائٹ وزٹ میں حاضری کیلئے سمن جاری کیئے گئے مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر پیش رفت کی اطلاح نہیں ملی۔درخواست دہندگان نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اینٹی کرپشن دیانتداری سے انکوائری کرے گادُوسری طرف یہ خبر بھی گردش کر ہی ہے کہ پنجاب ٹورازم کے اعلی افسران نے اپنا اثر و رسُوخ استعمال کر لیا ہے اور انکوائری کو کلین چٹ حاصل کرنے کیلئے رسمی کاروائی کر وا رہی ہے۔
182