مری‘پنجاب آرٹس کونس کے زیراہتمام جش آزادی کی تقریب کا انعقاد

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان کی آزادی ہمارے مشاہیر کی ولولہ انگیز قیادت، انتھک محنت اور لاکھوں حریت پسند مہاجرین کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ایسے میں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اس کی بھر پور ترقی میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ وطن عزیز اقوام عالم کی پہلی صفوں میں کھڑا ہو تے ہوے اسلام کا قلعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط معاشی قوت بن سکے، جس کیلئے ہمیں بھی ترقی یافتہ ملکوں کی طرح سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہا مری آٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑو اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خرم زمان نے کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب اورتحریک پاکستان پر مبنی عکسی تصاویر کی نمائش بھی ہوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ان تقاریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں محمد شجاع چیف آفیسرمیونسپل کارپویشن مری،سہیل عرفان عباسی صدر پی ٹی آئی تحصیل، مری نوید احمد عباسی صدر ایمپلائز یونین ایم سی مری،مہتاب سرور تحصیل سپورٹس آفیسر،ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی،قاری طارق محمود،تنویر عباسی، سہیل عباسی پی ٹی آئی مری سٹی سمیت معززین شہر اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے پر خراج تحسین پیش کیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں