مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن کاآغازہوتے ہی پانی کا شدید بحران پیداہوگیا عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے گذشتہ پانچ دنوں سے شہری دوردور سے چشموں سے پانی بھرکر لانے پر مجبور ہوچکے ہیں محکمہ مری انتظامیہ اورپبلک ہیلتھ مری کی ناقص حکمت عملی اور بروقت پانی کی سٹوریج نہ کئے جانے سے تمام سٹوریج میں پانی ختم ہونے سے شہر بھر میں پانی کی سپلائی مکمل بند ہوچکی ہے جسکے باعث جہاں مقامی آبادی بری طرح متاثر ہورہی ہے وہاں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی اپنی تفریح ادھوری چھوٹ کر اپنے شہروں کو واپس لوٹنے پرمجبورہوچکے ہی جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کاکہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پائپ لائینوں میں مٹی آنے سے پانی بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ سیاح،کاروباری حلقے اورشہر ی پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں۔