مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایکسپریس وے مری بوستال موڑ پر سوزوکی وینBG-2198 تیز رفتاری کے باعث حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چارف افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی کال پر اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو پمزہسپتال اسلام آباد منتقل کردیاگیا۔