226

مری‘تحصیلدار کی دفتر میں عدم دستیابی سے سائلین شدید پریشانی کا شکار

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیلدار مری جن کے پاس سب رجسٹرارمری کا اضافی چارج بھی ہے اپنے دفتر میں کئی کئی دن عدم دستیابی معمول بننے سے سائلین رل گئے ہیں موصوف کے پاس وقت ہی نہیں دور دراز کے شہروں اورتحصیل بھر سے رجسٹریاں کروانے اور دیگر آنے والے سائلین جب سب رجسٹرار کے دفتر میں پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ تحصیلدار وسب رجسٹرار تونشاندہی پر چلے گئے یا پھر کہاجاتا ہے کہ عدالت میں گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کو کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ لاہور،کراچی،گوجرانوالہ،سرگودھا،راولپنڈی اوردیگر شہروں سے بھاری اخراجات کرکے جائیدادوں کی خریدوفروخت کیلئے آنے والے لوگوں کومری پہنچ کر اس وقت شدید مایوسی اورذہنی پریشانی کاسامنا کرناپڑتا ہے جب تحصیلدار وسب رجسٹرارمری اپنے دفتر میں موجود نہیں ہوتے، مری میں سب رجسٹرارکیلئے کسی ایسے آفیسر کوتعینات کیاجائے جو لوگوں کو پوراوقت دیں ان خیالات کااظہار دیگر شہروں سے آنے والے سائلین نے مری میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مری جیسے متاثرین نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر مری اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے آفیسر کوسب رجسٹرا ر تعینات کیاجائے جوعوام کو فل ٹائم دے تاکہ جہاں عوام کی مشکلات کم ہوسکیں وہاں حکومت کولاکھوں روپے رجسٹریوں کی مد میں ملنے والی کثیر رقم بھی ضائع نہ ہو

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں