مری‘بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکلوں کی آمد سے جرائم کی شرح میں اضافہ

مری شہر اور مضافاتی علاقوں میں ان دنوں بڑی تعداد میں کچرا اکٹھا کرنے والے لوگ جو بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکلوں پر یہاں آتے ہیں عوام کیلئے سوالیہ نشان بنے ہوے ہیں ٹریفک پولیس اور معمول کی پولیس ان سے آنکھیں موندھے ہوے ہیں جبکہ مری جیسے پر امن علاقے میں آئے روز جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق بغیر نمبر پلیٹوں کے ان موٹر سائیکل والوں کی پچان افغان باشندوں کی حیثیتسے ہو رہی ہے۔عوامی حلقوں نے ایسے لوگوں پر شک و شبہ کا اظہار کرتے ہوے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے فوری اور سخت نوٹس لیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں