226

مری‘بجلی کے تعطل اور وولٹیج کی کمی سے شہریوں کے قیمتی آلات جل گئے

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) محکمہ واپڈامری کی ناقص کارکردگی رات کو بجلی کے تعطل اور سنگل فیس آنے سے اہلیان مال روڈ،تحصیل روڈ،دلکشاء روڈ اوردیگر علاقوں کے رہائشی لوگوں کے قیمتی الیکٹرانک آلات جن میں ٹی وی،فریج اور دیگر شامل ہیں جل گئے جس سے عوام کو لاکھوں روپے کانقصان ہوااس دوران اہل علاقہ گھنٹوں بجلی سے بھی محروم رہے،جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا لوگوں نے اندھیرے میں رات گزاری اہلیان علاقہ کاکہنا ہے ہلکی ہوا اور بارش کے شروع ہوتے ہی کئی کئی گھنٹوں بجلی کا بریک ڈاؤن معمول بن چکا ہے اگر صورتحا ل یہی رہی تو سخت برفبار ی کے موسم میں عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیسے ممکن ہوگی انہوں نے وفاقی وزیر بجلی،چیئرمین واپڈا،چیئرمین آئیسکو اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں