مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایکسپریس وے لوئرٹوپہ ڈنہ کے مقام پر پشاور کی سیاح فیملی جواسلام آبادی کی جانب سے مری کی طرف آرہی تھی گاڑی لوئرٹوپہ ڈنہ کے مقام پرحادثے کا شکارہوگئی حادثے میں دو بچوں سمیت 3افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ11زخمیوں میں عبداللہ،اذان،تیمورخان،سیف اللہ،خضر،اوزین،نعیمہ،اعازہ،ارمنہ،عرشہ اورسفینہ جاوید شامل ہیں، گاڑی میں 14 افرادسوارتھے حادثہ روڈکے درمیان حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیا جہاں ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیاگیاتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ڈاکٹرزاورعملہ کو زخمیوں کو ہرممکن علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے زخمیوں میں خواتین بچے اورمردشامل ہیں حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں اور مسافروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پرجمع ہو گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
535