187

مری امتحانی مرکز پر درخت گرنے سے بلڈنگ تباہ

مری منگل کی شام اچانک طوفان بادوباراں کے دوران امتیاز شہید روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت پر دیوہیکل درخت اچانک جا گرا جس نے عمارت کا امتحانی مرکز بری طرح متاثر کیا۔تاہم خوش قسمتی سے اس دوران عمارت میں کوئی بھی موجو دہیں تھا درخت گرنے سے بلڈنگ کاایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا

جبکہ بجلی کی تاریں بھی ٹوٹنے سے بہت بڑا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا کیل کا درخت امتحانی مرکز پرگراجس سے ہال تباہ ہوگیا جہاں سے امتحان کیلئے آنے والی طالبات کچھ دیر قبل ہی جا چکی تھیں اس ہال میں بچے امتحان دیتے ہیں ہنگامی حالات کے تحت محکمہ جنگلات کا کوئی بھی اہلکار یا افسروہاں نہیں پہنچ سکا۔بجلی کی تاریں ٹھیک کرنے کے لئے واپڈا کے لائن مین اور پوری ٹیم تاریں ٹھیک کرنیمیں مصروف رہے۔بلڈنگ ہال کا سٹرکچر مکمل تباہ ہوگیاہے۔ محکمہ تعلیم کے سی او ا اعظم کاشف نے موقع پر پہنچ کرفوری اقدامات کیئے۔طوفان بادوباراں میں ایک جانب مری کے مختلف جنگلات میں خوفناک آتشزدگی پر اس بارش نے قابو پایا وہاں بعض مقامات پر درختوں وغیرہ کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوی ہیں تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں