مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے نواحی علاقہ گہل سے تعلق رکھنے والے تین بہنوں کا اکلوتا بھائی پاک فوج کے کم عمر ترین شہید ارسلان عالم ستی کی آج چوتھی برسی ان کے آبائی علاقہ گہل میں منعقد کی گئی اس موقع پر ان کے یونٹ کی جانب سے والدہ اور خاندان دیگر افراد کے ہمراہ شہید کے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھا ئی اور وطن عزیز کی خاطر دی جانے والی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ارسلان عالم ستی شہید نے 23 ستمبر 2017 کو ضرب عضب کے دوران راجگال پوسٹ پر دشمنوں کے ساتھ لڑائی کے دوران جام شہادت نوش کیا راجگال پوسٹ کو بعد ازاں ارسلان عالم ستی شہید کے نام سے منصوب کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے والد شمشیر عالم ستی بھی ان کی شہادت کے چند ہفتوں بعد دعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔
157