دولتالہ (نمائندہ پںڈی پوسٹ )مرکزی پریس کلب دولتالہ کے سالانہ انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس میں صحافتی برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا۔ انتخابات کے بعد منتخب عہدیداران کے نتائج کا اعلان رہنما جماعتِ اسلامی دولتالہ و سابق وائس چیئرمین موہڑہ نوری، راجہ کاشف انجم جنجوعہ نے کیا۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق محمد نجیب جرال صدر، راجہ عادل کیانی سینئر نائب صدر، راجہ اخلاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ راجہ عابد نسیم، رفیع اعجاز اور حبیب رزاق نائب صدور جبکہ یاسر اقبال مغل سیکرٹری فارن افئیر منتخب قرار پائے۔ راجہ ابوبکر عنایت کو جوائنٹ سیکرٹری، راجہ پرویز اختر کو فنانس سیکرٹری، بابر مغل کو سیکرٹری انفارمیشن اور راجہ رستم عباس کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اسی طرح راجہ محمد صدیق کیانی کو سرپرستِ اعلیٰ، ریاض چشتی کو چیف ایگزیکٹو اور عامر مقبول کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ نئے ممبران میں مرزا وقاص پاسبان، ملک تصور، راجہ حسن اختر اور راجہ شہزاد شامل ہیں۔
انتخابات کے موقع پر علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز، وائس چیئرمین دولتالہ ٹو مرزا محمد منیر، چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق، رہنما پیپلز پارٹی یوسی نڑالی انسپکٹر شیخ خالد محمود، چیئرمین امن کمیٹی یوسی نڑالی ملک خالد محمود اعوان، رہنما پیپلز پارٹی قاضی ظفر علی، راجہ حمید سلیم، سیاسی و سماجی شخصیت سید ذاکر حسین شاہ، سید وسیم شاہ، سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ بابر کرامت، رہنما مسلم لیگ (ن) پی پی 9 وقار احمد کاظمی، نائب صدر پی پی ایل لیبر یونین مرزا آفتاب، نوجوان رہنما پیپلز پارٹی راجہ یاسر (ڈہوک بدہال)، امیدوار برائے چیرمین یوسی کرنب الیاس ثاقب قریشی ،صدر انجمن تاجران سکھو گلفام کیانی ، نایب صدر ملک سہراب ، جنرل سیکرٹری مہربان ظفر ، قصبہ سکھو کے معروف معالج ڈاکٹر ثناء اللہ ، صدر مسلم لیگ ن یوسی منگھوٹ فاروق قریشی ، پی پی رہنما سکھو شجاعت کیانی ، ا، چوہدری ابوذر (ڈھونگ)، کیپٹن رفاقت حسین جرال اور راجہ اجمل (مستالہ) نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں راجہ عرفان عزیز، راجہ کاشف انجم جنجوعہ، راجہ بابر کرامت، راجہ حمید سلیم، شیخ طاہر اشفاق اور ملک خالد محمود اعوان شامل تھے، نے مرکزی پریس کلب دولتالہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت ہی معاشرتی اصلاح اور جمہوری استحکام کی ضامن ہے۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور علاقائی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نومنتخب صدر محمد نجیب جرال نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب دولتالہ کو ایک فعال، غیر جانبدار اور صحافی دوست پلیٹ فارم بنایا جائے گا، جہاں حقائق پر مبنی صحافت، صحافیوں کی فلاح اور علاقائی عوام کے مسائل ترجیح ہوں گے۔