119

مختلف مقدمات میں 02اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ )پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امتیاز کو گرفتارکرلیا، ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حماد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں