103

مختلف جرائم میں ملوث 05ملزمان گرفتار09موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے02 ملزمان کو گرفتار کرلیا

،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیمان عرف ٹاٹا اور عبد الوہاب شامل ہیں،ملزمان سے چند روز قبل چھینے گئے دو آئی فونز اور رقم 36 ہزار برآمد،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل اور پیسے چھینتے تھے

،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے جسکے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچہری و گردونواح سے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی،

ملزم سے مسروقہ کار اور 05 موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزم کچہری کی پارکنگ سے وہیکلز چوری کرتا تھا۔بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے

02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نصیر اور عبد الرحمٰن شامل ہیں، ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا

۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں