کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) سیاسی اثر ورسوخ کی بناء پر میرے خلاف تھانہ کلرسیداں میں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس میں کو ئی سچائی نہیں مقامی پو لیس نے سیاسی اثر ورسوخ کی بناء پر میری ذاتی زمین پر محکمہ مال کے ساتھ ملی بھگت کر تے ہو ئے زبردست قبضہ کر لیا گیا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب رزخود نوٹس لے کر مجھے فوری طور پر انصاف فراہم کریں تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے نواحی علاقہ سموٹ مرزیاں کے رہائشی گلفراز خان ولد محمد افضل،زاہد محمود ولد محمد طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میں عرصہ 55سال میں روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک برطانیہ میں رہا وطن واپس آ کر اپنے ہی گاؤں میں رہائش کے لئے مکان تعمیر کیا میری ذاتی زمین خسرہ نمبر1324رقبہ تعدادی6کنال 2مرے واقع موضع سموٹ جس کے ہم جدی مالک ہیں اور مذکورہ زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے محکمہ مال کے سابق پٹواری اظہر ایوب کیانی جوکہ کرپشن کے الزامات میں محکمہ مال سے فارغ ہے مذکورہ نے سیاسی اثر ورسوخ کا استعمال کر تے ہو ئے پہلے میرے خلاف تھانہ میں ایک درخواست سب انسپکٹر محمد فیاض کو دی مذکورہ سب انسپکٹر نے ایک ہفتہ درخواست اپنے پاس رکھ کر ہمارے اوپر بلاوجہ پریشر ڈالتا رہا آپ زمین کا قبضہ فوری طور پر اس کے حوالے کر دو ورنہ میں آپ کے خلاف مقدمہ درج کر دونگا اس واقعہ کے بارے میں نے سی پی او راولپنڈی محمد احسن یو نس کو ایک دد تحریری درخواست دی جس کی انکوائری ڈی ایس پی کہوٹہ کو مارک کی گئی لیکن ڈی ائس پی کے پاس مسلسل تین چار مرتبہ چکر لگائے لیکن انصاف نہ دیا گیا الٹا تھانہ کلرسیداں کی مقامی پو لیس کی ملی بھگت سے ہمارے خلاف تھانہ کلرسیداں میں بے بنیاد من گھڑت جھوٹا پر مبنی چوری کا مقدمہ نمبر451/21بجرم447/511/379/427 درج کروایا جس میں کو ئی صداقت نہیں ہمارے اوپر چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہم حلفاّ اٹھا کر کہتے ہیں ہم نے کو ئی بلاک وغیرہ چوری نہیں کئے گلفراز خان ولد محمد افضل نے وزیر اعظم پاکستان عمران، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب سردار راؤ علی خان، آ ر پی او راولپنڈی عمران حمرا، سی پی او راولپنڈی ہمیں فوری طور پر نوٹس لے کر انصاف کرتے ہو ئے جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے۔
111