مانکیالہ ٹال پلازہ کیس میں نامزد 12 افراد باعزت بری

سول جج عمران قریشی نے روات کلرسیداں روڈ پر پنجاب ہائی وے کی جانب سے لگائے گئے ٹال پلازہ کیس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد سمیت بارہ سے زائد ملزمان کو باعزت بری کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کے دوران پنجاب ہائی وے نے روات کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ٹال پلازہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی اور سڑک پر بیریئر لگا کر ٹیکس کی وصولی شروع کردی تھی جس کے خلاف گزشتہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 اور ہی پی 7 سے آزاد امیدوار وں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد نے نہ صرف بھرپور مزاحمت کی تھی بلکہ بھرپور احتجاج کے ذریعے اس ٹال پلازہ کو اکھاڑ پھینکا تھا جس پر روات پولیس نے محمود شوکت بھثی،راجہ ندیم احمد سمیت درجن سے زائد افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا سول جج عمران قریشی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،حاجی راشد عمران،نمبردار قاسم،خرم وحید بھٹی،عبدالرحمان،سمیر قیصر،محمد جہانزیب، عامر محمود،حافظ محمد توصیف،محمد علی، چوہدری کامران و دیگر کو باعزت بری کردیا گیا۔یاد رہے کہ اس واقعہ کی آڑ میں پولیس اور انتظامی اداروں نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے پر محمود شوکت بھٹی اور راجہ ندیم احمد کو شدید انتقام کا نشانہ بنایا تھا ان کے جلسوں پر ہلے بول کر لوگوں کو منتشر کر دیا جاتا محمود شوکت بھٹی کے عزیز رشتہ داروں سمیت درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا جہاں تک کہ وہ اپنی انتخابی مہم بھی الیکشن کیمشن کے قواعد کے مطابق آزادانہ طور پر نہ چلا سکے اور منظر عام سے غائب ہو گے تھے مقامی حلقوں نے مقدمہ سے بریت پر محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد احمد اور ان کے ساتھیوں کو دلی مبارکباد دی جن کی بدولت پنجاب ہائی وے کو روات کلرسیداں روڈ سے ٹال پلازہ ہٹانا پڑا اور ہزاروں لوگوں کو ایک مستقل مصیبت سے نجات ملی۔