92

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔سینیٹر شوکت ترین،عبدالغفور حیدری،سینیٹر احمد خان کی سینیٹ رکنیت معطل ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 271 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ قومی اسمبلی کے 136 جبکہ ایوان بالاء کے 21سینیٹرز شامل ہیں صوبائی اسمبلی سندھ کے 48، خیبرپختونخوا اسمبلی 54 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان شامل ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں