ماشاءاللہ، مدرسہ جامعہ دارالعلوم ختم نبوت چونترہ کے 18 طلباء کرام نے اس سال حفظ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ آج یہ طلباء وفاقی امتحان میں بھی شامل ہوئے۔
اللہ تعالیٰ ادارے کے مہتمم قاری افتخار صاحب اور تمام اساتذہ کرام کو جزائے خیر عطا فرمائے اور طلباء کو حفظ شدہ قرآن پر عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین۔
یہ کامیابی ادارے کی تعلیم و تربیت کے عزم اور طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے، جس پر مدرسہ انتظامیہ، اساتذہ اور والدین فخر محسوس کر رہے ہیں۔