راولپنڈی تھانہ روات کی حدود لوسر میں قائم اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں کی بڑی تعداد مبینہ طور پر ایک وبائی بیماری کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین بچوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور بیماری کی اصل وجہ کی باضابطہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بھٹوں کا معائنہ، بچوں کا طبی معائنہ اور بیماری کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں۔
انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے غیر محفوظ اور غیرقانونی بھٹوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے۔ اگر کسی بھٹے پر بچوں سے مشقت، ناقص رہائش یا صحت کے خطرناک حالات ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
عوام کا مطالبہ: پہلے بچوں کی جانیں بچائی جائیں، پھر ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے