185

لطیفے

بادشاہ:(مسخرے سے) تمہیں موت کا حکم دیا جاتا ہے‘البتہ تمہیں اتنی رعایت دی جاتی ہے کہ موت کا طریقہ تم خود بخود تجویز کرلو؟ مسخرہ:(کچھ سوچ کر) جناب میں بڑھاپے کی موت مرنا چاہتا ہوں۔
ایک چھوٹی سی لڑکی گھر میں چلا چلا کر دعا مانگنے لگی۔ اے خدا مجھے اچھی گڑیا لادے مجھے ایک چھوٹی سی سائیکل لا دے۔ بڑی بہن نے ڈانٹا: آہستہ بولو خدا بہرہ نہیں ہے۔ چھوٹی لڑی بولی:مگر ابا جان تو بہرے ہیں۔
ایک لڑکا پانی کے ٹپ میں بیٹھا سبق یاد کر رہا تھا کہ اتنے میں اس کے ابو آگئے۔ ابو:بیٹا! تم پانی میں بیٹھ کر سبق یاد کیوں کر رہے ہو؟ بیٹا:ابو آپ ہی نے تو کہا تھا کہ تازہ دم ہو کر پڑھا کرو۔
پروفیسر نے ایک لڑکے سے کہا؟ تم ہر روز پہلے پیریڈ میں دس منٹ دیر سے کیوں آتے ہو؟ لڑکے نے جواب دیا سر میں تو وقت پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر مجبوری یہ ہے کہ گرلز کا کالج دس منٹ دیر سے کھلتا ہے۔(محمد حذیفہ‘مندرہ)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں