لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈبل بنچ نے منشیات کیس میں ملزم کی سزا کالعدم قرار دے کرباعزت بری کردیا

کہوٹہ (ساجد جنجوعہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سترہ سو گرام پیروئن برآمدگی کیس میں ملزم نثار احمد کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل ڈبل بنچ نے تھانہ روات کے مقدمہ میں ایڈیشنل  سیشن جج سپیشل کورٹ سی این ایس نادیہ اکرام ملک  کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ شواہد اور دلائل کی روشنی میں استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔دوران ٹرائل ایڈیشنل  سیشن جج سپیشل کورٹ سی این ایس نادیہ اکرام ملک نے ملزم کو دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ملزم کی جانب سے معروف قانون دان سرفراز قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل پیش کئے، جن سے اتفاق کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ نے ملزم کو باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ملزم نثار احمدکے خلاف تھانہ روات میں سترہ سو گرام ہیروئن برآمد ہونے کامقدمہ درج ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.