چوہدری اشفاق/مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں منعقدہ 7نومبر کے جلسہ میں نائب صدر پنجاب قمر السلام راجہ نے بھر پور طریقے سے شرکت کی اس حوالے سے انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی منصوبہ بندی شروع کر رکھی تھی جس کے نتیجہ میں ان کی ریلی نہایت ہی کامیابی کے ساتھ نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے انہوں نے اس ریلی میں شرکت کیلیئے حلقہ بھر سے ن لیگی رہنماؤں،ورکرز اور کارکنوں کو فردا فردا دعوت دی ہے ان کی طرف سے تمام ن لیگ کے چاہنے والوں کو چوک پنڈوڑی کے مقام پر اکٹھا ہونے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام علاقہ کے ایک بہت بڑی تعداد یہاں پر جمع ہو گئی تھی ریلی کے شرکاء کیلیئے کھانے پینے اور بیٹھنے کیلیئے بہترین انتطامات کیئے گئے تھے جبکہ ریلی میں شریک تمام افراد بھی مطمئن دکھائی دے رہے تھے ریلی کو کامیاب بنانے میں حلقہ بھر سے ن لیگی ورکرز کی محنت شامل ہے اور ہر ایک نے اپنے حصے کا بہترین کردار ادا کیا ہے لیکن یہاں پر چند ایسے ن لیگی رہنماؤں کا زکر ضروری ہے جن کی شرکت نے اس ریلی کو چار چاند لگائے ہیں اور اس کی کامیابی کا بھی باعث بنے ہیں جن میں سر فہرست سابق چیرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ہیں جب ریلی کے شرکاء کا جوش و جذبہ مکمل طور پر عروج پر تھا کہ اسی دوران زبیر کیانی کی قیادت میں ایک قافلے نے اس منظم طریقے سے اپنی حاضری ڈالی کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے اپنے کارکنوں کو ایک قافلے کی شکل میں اکٹھا کیا ہے اور ایک نظم و ضبظ کے تحت چلتے ہوئے ریلی میں شرکت کی ہے قافلے تو اور بھی شریک ہوئے ہیں لیکن ان کے قافلے نے ریلی میں جان ڈال دی ہے اسی طرح سابق چیرمین یو سی لوہدرہ نوید بھٹی نے بھی ایک بڑے قافلے کے ساتھ ریلی میں شرکت کر کے اس کو کامیابی(باقی صفحہ 3نمبر02)
سے دوچار کرنے میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے سابق چیرمین یو سی بگا شیخاں عامر جمشید بھی بہت اچھے طریقے سے ریلی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں بھلاکھر اور کلرسیداں سے بھی ایک بہت بڑے قافلے نے ریلی میں شرکت کی ہے یو سی غزن آباد سے شرکت تو بہت زیادہ تعداد میں افراد نے کی ہے لیکن وہ بلکل غیر منظم طریقے سے شامل ہوئے ہیں بڑی تعداد ہونے کے باوجود کم دکھائی دی ہے یو سی گف کا کردار تو ویسے بھی میزبانی کا تھا اور قمر السلام راجہ کا تعلق بھی اس یو سی سے ہے تو انہوں نے میزبانی کے فرائض بہت اچھے طریقے سے انجام دیئے ہیں یہاں پر یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ زبیر کیانی، اور نوید بھٹی نے اس ریلی کو کامیاب بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے خصوصا زبیر کیانی جن کا تعلق اس ریلی کی میزبان یو سی سے بھی ہے انہوں نے میزبانی کا بہترین حق ادا کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ریلیاں کیسے کامیاب بنائی جاتی ہیں انہوں نے راولپنڈی جلسہ گاہ میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے وہ ن لیگ کے ہر پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں کپنڈوڑی سے روانگی سے قبل نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب قمر السلام راجہ نے شرکاء سے پر جوش خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے دیگر اہم ہدایت کے ساتھ ساتھ شرکاء کو بلکل پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے اور راستے میں ٹریفک کو ڈسٹرب نہ کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں ان کے بہترین خطاب سے شرکاء کے جوش و جذبے میں مزید تیزی دیکھنے کو ملی ہے قمر السلام راجہ،محمد زبیر کیانی اور یو سی گف سے مسلم لیگی رہنما مرزا ساجد علی ریلی کی قیادت کر رہے تھے قیادت کی طرف سے خود ریلی کو ہینڈل کرنے سے نظم و ضبط کی کہیں بھی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور ریلی نہایت ہی پر امن طریقے سے رولپنڈی جلسہ گاہ پہنچے میں کامیاب نظر آئی ہے جو کہ قمر السلام راجہ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے انہوں نے پر امن ریلی کو کامیابی کے ساتھ اپنی منز
184