73

فیکلٹی اف فارمیسی میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد

گومل یونیورسٹی فیکلٹی اف فارمیسی میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا.
اس کانووکیشن میں 154 فارغ التحصیل طلباء کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا.
فیکلٹی آف فارمیسی کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال گریجویٹ طلباء کے لیے ایک شاندار کانووکیشن کا اہتمام کرتی ہے۔
کانووکیشن کی اس تقریب میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت,ڈین فیکلٹی اف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان, ڈائریکٹر جی سی پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمن, ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر کمال شاہ اور ڈین فیکلٹی اف لا ڈاکٹر زاہد عوان نے شرکت کی.
رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت نےفارغ التحصیل طلباء کو اس یادگار دن کی مبارکباد دی۔ انہوں نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں فیکلٹی آف فارمیسی کے لیے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ پر کام کریں گے۔
ڈین فیکلٹی اف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان نے اپنی تقریر میں تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ طلباء اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اس ڈگری کے ذریعے عمل میں لاتے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔
یاد رہے کہ تقریب میں طلباء اپنے ساتھ والدین کو بھی لائے تھے جنہوں نے اپنے بچوں کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں