60

غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے بھتہ لئے جانے کا انکشاف

کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ )کلر سیداں اور گردو نواح میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کھل گئے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوری ،بھورہ حیال، بنک چوک کنوہا، دوبیرن کلاں، چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ،سموٹ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر یونٹس کے ذریعے کھلے عام پٹرول و ڈیزل کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس و مقامی انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود نہ جانے کیوں وہ اس مافیا کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ ادھر بعض پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ماہانہ ہزاروں روپے کی مد میں بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہمارے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ایسے تمام غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں