کوئٹہ (آن لائن نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مرد اور خاتون کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، حقیقت یہی ہے کہ مرد و خاتون کے درمیان ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون کے 5 بچے ہیں، مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں، اس کیس میں جو بھی ملوث ہو گا اس کو گرفتار کریں گے اور قرار واقعی سزا دیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے، ریاست اس کیس میں اں دو مظلوموں کے ساتھ ہے جن کا قتل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں وکٹم بلیمنگ پر نہیں جاؤں گا، دہرے قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، اس طرح کے قتل کا کوئی معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا۔