عمران خان کو ریلیف:سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت دے دی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کی، جبکہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر کو آج دوپہر ایک بجے اپنے چیمبر میں طلب کر لیا ہے تاکہ تفصیلی فیصلے کے نکات طے کیے جا سکیں۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔