10

عثمان رزاق بھٹی حج کی سعادت حاصل کرنے کےبعد وطن واپس پہنچ گئے سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد

ٹیکسلا۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد نجیب عباسی نے کہا ہے کہ جوسکون حجاز مقدس میں ملتا ہے وہ بیان کرنے سے باہر ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنھیں اللہ تعالیٰ اپنے گھر بلاتا ہے، اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو حج و عمرہ کی سعادت نصیب کرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھٹی پبلیکیشز آف راجہ صاحب مال جی روڈ واہ کینٹ کے اونر عثمان رزاق بھٹی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ماسٹر نصیر بھٹی، واصف شہزاد، سردارعبدالقیوم، سی ای او شاہین انکلوژر اور امن کمیٹی کے روح رواں سید امانت شاہ بھی موجود تھے عثمان رزاق بھٹی نے تمام دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے انھیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں