134

عبد المالک اور محمد نذیر کا کارکنوں کی دعوت پر چکسواری کا دورہ

چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر ضلع میرپورکے صدرچیئرمین عبدالمالک اور سابق اُمیدواراسمبلی حلقہ2محمد نذیرانقلابی نے کارکنوں

کی دعوت پرچکسواری کا دورہ کیا۔چکسواری پہنچنے پر ضلع میرپور کے نائب صدرراجہ شجاعت علی،حلقہ2کے سینئر نائب صدرپہلوان عمران مانی،یوتھ ونگ حلقہ2کے سیکرٹری جنرل عدنان علی چودھری،چودھری ارشد گجر،چودھری اسلم شہزاد،راجہ عبدالعزیز،چیئرمین چودھری شبیرنگیال،چودھری ثاقب ٹھیکریاں نے کارکنوں کے ہمراہ اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔بعدازاں مسلم لیگی راہنماؤں وکارکنوں کا یہ قافلہ چکسواری کے مقامی ہوٹل میں پہنچاجہاں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کااہتمام چکسواری سے مسلم لیگ(ن)کے راہنماؤں پہلوان عمران مانی،عدنان علی چودھری،چودھری ارشدگجر نے کیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبدالمالک نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کو پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی عوامی مینڈیٹ حاصل ہے اور انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)کی عوامی حکومت قائم ہوگی اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اورا ن کے ازالہ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔کارکن جماعت کا اثاثہ ہیں اور ان کے جان ومال اور عزتِ نفس کی حفاظت کرنا پارٹی عہدیداران کا فرض ہے۔سابق اُمیدواراسمبلی محمد نذیرانقلابی نے کہاکہ چکسواری کے کارکنوں کی خصوصی دعوت پر چکسواری آیاہوں اور یہ میراحلقہ انتخاب بھی ہے۔یہاں مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کو شدید مسائل درپیش ہیں اور مجاورحکومت صرف سیاسی وابستگی کی بناء پر اپنی نوازشیں کررہی ہے۔میرٹ نام کی کوئی چیز آزادخطہ میں نہیں اور کرپشن اپنی انتہاکوچھورہی ہے۔تھانہ کچہری کی سیاست کرنا ہمیں بھی آتا ہے مگر اصولی سیاست کے قائل ہیں جس میں کسی کی عزت کو نہ اُچھالا جائے۔چکسواری کے کارکنوں کا اعلیٰ سطح پر بھی بڑامقام ہے اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔چکسواری اورحلقہ بلکہ ضلع میرپور کی سطح تک حکومتی عہدیداران وملازمین کو میراپیغام ہے کہ اخلاق وآئین کی حدودمیں رہ کر کام کریں اور اللہ تعالیٰ کی عدالت کے علاوہ عوامی عدالت کے احتساب کو بھی مدنظررکھیں۔حکومت اوراختیارآنے جانے والی چیزہے مگر زندگی گزانے کیلئے اختیارکے علاوہ بھی کچھ اصول اور ضوابط ہوتے ہیں جنہیں اپنانا مہذب شہری اور معاشرے کی پہچان ہوتاہے۔انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور میرٹ کی بنیادپر نوکریاں دی جائیں۔حقدارکواُس کا حق دے کر ہی ہم انصاف کرسکتے ہیں بصورتِ دیگر معاشرے سے انتشارکوختم کرناناممکن ہے۔حلقہ2کے کارکنوں کو میرایہ پیغام ہے کہ اپنے اندراتحادواتفاق رکھیں اور جماعت کے مفادات کے منافی کسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ایسی کوئی تاریکی نہیں جس کی سحر نہ ہو اور ایسا کوئی ظلم نہیں جس کا کوئی زوال نہ ہو اور انشاء اللہ کارکنوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تعلیم پر جتنازوردین اسلام نے دیاشاید ہی کسی اور دین نے دیاہو‘ ظہورالحسن گیلانی

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
کمشنرمیرپورڈویژن ظہورالحسن گیلانی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک کے نزول کاآغاز ہی اقراء یعنی تعلیم سے کیا اور اسلام میں ویسے بھی تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے اسی لیے حضوراکرمﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ میں معلم بناکربھیجاگیاہوں۔اسی طرح اسلامی تعلیمات میں ہمیں یہ بات بھی ملتی ہے کہ تم میں سے بہتروہ ہے جو قرآن خود سیکھے،اُس پر عمل کرے اور دوسروں کو سیکھائے۔علم حاصل کرنا ہرمردوعورت پر فرض ہے جیسی عبارات بھی ہم روزپڑھتے اورسنتے رہتے ہیں۔المختصرتعلیم پر جتنازوردین اسلام نے دیاشاید ہی کسی اور دین نے دیاہو۔اسی لیے ہم اپنی اولاد کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔مستقبل کے معماروں کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور اقوام عالم کے سامنے اسلام اور پاکستان کا نام روشن کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈن گارڈن سکول سسٹم حمیدآبادکالونی چکسواری کی سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات سے بطورمہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چکسواری جیسے علاقے میں ایسے تعلیمی ادارے موجود ہیں جہاں انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ایڈن گارڈن سکول سسٹم کی صورت میں پروفیسر سیداعجازکاظمی کا چکسواری کی عوام پر یہ احسانِ عظیم ہے کہ انہیں ایسے بہترین تعلیمی ادارے کی سہولت میسر ہے جہاں اُن کے جگرگوشوں کی تربیت دینی ودنیاوی ہرلحاظ سے بہترین ہوتی ہے اور میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر سید اعجازکاظمی صاحب کے اس گلشن کو آبادوشاد رکھے اور یہ علم کی روشنی اسی طرح بکھیرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ پروفیسر صاحب کو میری جیسی ضرورت ہوئی میں دل وجان سے حاضرہوں اور مجھے خوشی ہوگی کہ ایسے علم دوست اورنیک انسان کے کسی کام آکے۔ظہورالحسن گیلانی نے کہاکہ مبارکباد کے مستحق ہیں جو والدین جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اس ادارے کا انتخاب کیا۔عوامی اتحادحلقہ2چکسواری اسلام گڑھ کے مرکزی راہنما چودھری ظفرانورنے اپنے خطاب میں کہاکہ چکسواری جیسے علاقے میں ایسے تعلیمی ادارے کا وجوددیکھ کر اور یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہاہوں کہ یہاں مجھے قلم ،کتاب اور طالبعلم کا تعلق نظرآتاہے اور مجھے اُمیدہے کہ یہاں سے فارغ ہونے والے طلباء اپنے اپنے شعبہ جات میں ستاروں کی مانند ہوں گے اور مستقبل میں اس ادارے کا نام ضلع میرپور اور آزادکشمیر کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر سید اعجازکاظمی نہایت مخلص،پڑھے لکھے اور عالم باعمل جیسی شخصیت ہیں اور ان کا کسی تعلیمی ادارے کی سرپرستی کرنا کوئی عام بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کا اعتماد اور ادارے کا مجموعی نتیجہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یہ جان کر بھی بہت سکون ہواہے ادارہ ہذامیں کمپیوٹرلیب اور لائبریری کی سہولیت میسر ہے اور تمام اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کوالیفائیڈ ہیں۔انہوں نے کہاکہ دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی اسی طرز پر چلناچاہیے اوربالخصوص سٹاف کے معیارکو یقینی بناناچاہیے۔تقریب کے صدارت آزادپریس کلب چکسواری کے بانی صدروسینئر صحافی چودھری سکندرحیات کالس نے کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں ادارے کے پرنسپل پروفیسر سیداعجازکاظمی اور جملہ تدریسی سٹاف کو دلی مبارکبادپیش کی اور بچوں کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اس ادارے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پروفیسر صاحب اور ان کی پوری ٹیم بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ چھوڑے گی اور انشاء اللہ یہ بچے مستقبل کے ڈاکٹر،انجینئر اور دیگر انتظامی اعلیٰ پوسٹوں پر ہوں گے۔تقریب کاباقاعدہ آغاذ تلاوتِ کلام پاک سے ہوااور پھر ہدیہ نعت بحضورسرورکائنات پیش کیا گیا۔نقابت کے فرائض ادارے کے مدرس قادرعلی نے سرانجام دیے۔پرنسپل پروفیسر سید اعجازکاظمی نے ادارے کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات ٹرافیاں،شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات،بچوں کے والدین کے علاوہ سابق اُمیدواراسمبلی حلقہ2چکسواری راجہ وسیم خالد، مرکزی جمعیت علماء جموں وکشمیر کے سینئر نائب صدرسائیں یونس حیدری،عالمی ایوارڈ یافتہ نعت خوان محمد طارق سلطانی آف کوٹلی،میاں ذوالفقارعلی،راجہ ذوہیب،سید طاہرعلی شاہ بخاری،ارسلان مشتاق،تنظیم خدمت خلق حلقہ2چکسواری کے سیکرٹری مالیات حاجی امجد حسین ٹھیکریاں،واحد حسین،مولانا محمد یوسف،طاہر حسین شاہ،راجہ شہزادصارم،میونسپل کمیٹی چکسواری کے چیف آفیسر حاجی آفتاب حسین،آزادپریس کلب چکسواری کے صحافیوں سرپرستِ اعلیٰ مولانا حق نوازصدیقی،سینئر نائب صدرغلام فرید راجہ،نائب صدرمہربان حسین،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نوید حسین مغل،کیمرہ مین صبرشیرازچودھری،نوجوان صحافی محمد عظیم چودھری ٹھیکریاں کے علاوہ کثیرتعدادمیں معززین علاقہ نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ادارے کے پرنسپل پروفیسر سیداعجازکاظمی کے والدِ محترم سیدحیات حسین شاہ کاظمی نے دعافرمائی اور پرنسپل صاحب نے تمام معززمہمانانِ گرامی ووالدین کا دلی شکریہ اداکیا۔

حضرت اعلیٰ خواجہ خواجگان پیر محمد حیات ؒ کا سالانہ عرس مبارک یکم اپریل کو شروع
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
برصغیرکے ممتاز ومعروف روحانی پیشواء حضرت اعلیٰ خواجہ خواجگان پیر محمد حیات ؒ خواجگان فیض پور شریف کا ایک سو بیسواں0) (12سالانہ عرس مبارک زیر صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمد عتیق الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف کی صدارت میں19چیت یکم اپریل بروز منگل کو منعقد ہو گا۔ پروگرام کے مطابق یکم اپریل بروز منگل کو نماز ظہر کے بعد عرس شریف کا آغاز ہو گا جو نمازوں و ختمات وقفہ کے ساتھ 2 اپریل کی صبح تک جاری و ساری رہے گا ۔2اپریل نماز فجر کے بعد اختتامی دعائے خیر ہو گی۔ عرس پاک میں آزاد کشمیر ،پاکستان و بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے۔


مرزا غلام احمد قادیانی اور اسکے پیروکار مرتد اور اسلام سے خارج ہیں
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمد عتیق الرحمن ایم ایل اے نے کہا کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں پوری امت مسلمہ کایہ متفقہ عقیدہ ہے کہ حضور نبی پاک حضرت محمدمصطفٰے ﷺ اللہ تعالٰی کے آخری نبی ہیں قیامت کی صبح طلوع ہونے تک کوئی نبی نہیں پیداہوسکتا۔ مرزاغلام احمدقادیانی مرتدہے اور اُس کے تمام پیروکار خوا ہ وہ اُسے نبی مانتے ہوںیا مجدد مانتے ہوں دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔آج انہوں نے یہاں فیض پور شریف میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوئی میں قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کرنے والے خوش نصیب مسلمانوں پر قادیانیوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے زخمی ہونے پر سخت تشویش و افسوس کا اظہار کیااور کہا کے نو مسلم زخمیوں کے ساتھ کروڑ فرزندان توحید کے دل دھڑکتے ہیں کسی بھی شکل میں ہم قادیانیوں کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ اپنے کفریہ عزائم کی تکمیل کے لیے مسلمانوں پر حملہ آور ہو کر اُن کا عقیدہ بدلنے کی کوشش کریں۔اسلام میں آنے والے کی گردن کٹ سکتی ہے مگر وہ عقیدہ ختم نبوت بدل نہیں سکتا ۔اُنہوں نے کہا کہ حملہ آور وں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔اگر اُنہیں کسی بھی قسم کی رعایت دینے کی کوشش کی گئی تو اس سے نہ صرف مسلمانوں کے دل دکھیں گے بلکہ نقص امن کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گا۔پیرمحمد عتیق الرحمن نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ کی علالت کے باعث تبلیغی دورے نہیں کر سکے صحت یاب ہوتے ہی انشا ء اللہ گوئی اور دیگر مقامات پر خود جا کر عقیدہ ختم نبوت پر ٹھوس پالیسی جاری کی جائے گی۔ہمارا وہی عقیدہ ہے جو گزشتہ چودہ صدیوں کا پوری امت مسلمہ کا عقیدہ چلا آہ رہاہے۔پاکستان وآزادکشمیر میں قانونا مرزائی غیر مسلم اقلیت ہیں اُن کو علاقائی گروہی و برادری کی بنیاد پر رعایت دینے والے بے ایمان ہیں ۔اُنہوں نے کہا کے جلد گوئی اور نیو سٹی میرپور میں ختم نبوت کانفرنس کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گاجس سے حق وصداقت عیاں ہو گی قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں وہ کافر کی حیثیت سے رہیں اُنہیں اسلامی شعار استعمال کرنے اجازت نہیں ہے نہ وہ مسجد کا نام استعمال کرسکتے ہیں۔آنے والے وقت میں ہمیں جہاں بھی اس طرح کی عبارت نظر آئی تو ہم اُسے صحفہ ہستی سے مٹا دیں گے۔حکومت آزادکشمیر گوئی کے نو مسلم پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کرائے اور زخمی ومضرب مسلمانوں کا سرکاری علاج کرائے اور اُن کی مثالی امداد کرے مسلمانوں کی ایسی امداد کرنے والے آخر ت روشن ہو جائے گی۔
مسلمانوں پر قادیانیوں کے حملے کے مرتکب اشخاص کو فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمد عتیق الرحمن ایم ایل اے کی آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں عیادت کی پیر عتیق الرحمن نے قادیانیوں کے مکروہ عزائم او گوئی میں قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کرنے والے خوش نصیب مسلمانوں پر قادیانیوں کے حملے کا ذکر کیا اس حملے
کے مرتکب اشخاص کی فوری گرفتاری اور اُنہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں