ضلعی انتظامیہ امن فورم کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (حسین معاویہ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ عوامی تعاون اور سول سوسائٹی کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی سرکاری ادارہ مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔ ایبٹ آباد کا مجموعی ماحول دیگر علاقوں کے مقابلے میں تسلی بخش ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن فورم ایبٹ آباد کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت کنوینئر امن فورم حاجی غلام مصطفیٰ خان کر رہے تھے۔ وفد میں رہنما اہلسنت والجماعت حاجی نواز خان جدون، صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم، سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی ایاز خان جدون، تاجر رہنما سردار شاہنواز احمد، صدر تحریک صوبہ ہزارہ سلطان العارفین جدون، حاجی وحید اختر تنولی، نقیب اللہ خان جدون، مولانا وقار، ڈسٹرکٹ حمید الرحمن قریشی، مفتی جعفر اعوان، مولانا امان اللہ، راشد فاروقی، راہِ حق پارٹی کے صوبائی رہنما ہاشم خان جدون، عمر علی سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
ملاقات کے دوران وفد نے سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ، نائٹ شوز اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال جیسے سنگین مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ امن فورم کی جائز اور تعمیری تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور عوامی مفاد میں ان تجاویز کی روشنی میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.