صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے خواتین ونگ کی 220 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز پر غور کرنے کے 187 خواتین کو ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کر دی گی اور 33 خواتین کے کیسز ڈیفر کر دئیے گئے منٹس آف دی میٹنگ وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے جو منظورِی کے بعد واپس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو موصول ہو جکے ہیں اور انہوں نے انہیں پوسٹنگ پرپوزلز مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دئیے ہیں پوسٹنگ پرپوزلز کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پوسٹنگ آرڈرز جاری کریں گے۔