راولپنڈی(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی کرکٹ کے اتنے ہی شوقین ہیں جتنا کوئی عام پاکستانی، انہوں نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 2 دن کی چھٹی لے لی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 دن ہفتہ اور اتوار کی چھٹی دے دی ہے، وہ پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے دبئی جائیں گے۔ شیخ رشید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کرکٹ کھیل ہے اسے کھیل کی طرح ہی لینا چاہئے، دعا ہے پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہو۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کا بڑا معرکہ 24 اکتوبر کو لڑا جائے گا جس کیلئے پاکستانی عوام شدت سے منتظر ہے۔
110