راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شہیدکانسٹیبل خرم شہزاد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آر پی اواشفاق احمد خان، ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی،سابقہ سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ شہریوں اورصحافی نمائیدگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ تھانہ چونترہ (گاؤں سروبہ)روانہ کردیا گیا، شہید کانسٹیبل خرم شہزاددوران ڈیوٹی گزشتہ روز موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے،جبکہ سب انسپکٹر منظورشہزاد اورکانسٹیبل محمد عمر ہارون فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے، اس موقع پر آر پی او اور سی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
345