سی پی او محمد احسن یونس کی درخواست پر معزز عدالت نے جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے، سی پی او نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے شہید انسپکٹر عمران عباس کے قتل میں ملوث دو ملزمان کے پولیس مقابلے کے دوران مارے جانے کے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی تھی، جوڈیشل انکوائری کے احکامات معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے جاری کئے، راولپنڈی پولیس شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جا رہا ہے،
239