راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شہید انسپکٹرمیاں عمران عباس کی پہلی برسی،شہید کے درجات کی بلندی کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعا، شہید انسپکٹرمیاں عمران عباس کی لحد پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی سربراہی میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تفصیلات کے مطابق شہید انسپکٹرمیاں عمران عباس کی پہلی برسی کے موقعہ پر شہید کے درجات کی بلندی کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعا کی گئی،سی پی اوراولپنڈی عمرسعیدملک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض،ایس پی ہیڈکوارٹرز زنیرہ اظفر،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد فیصل کامران،ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال،ایس پی سیکورٹی آمنہ بیگ،ایس پی سعود خان وزیرقانون کی طرف سے راجہ ناصر اوردیگر سینئر افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض شہید کے بچوں کو مکمل اعزا ز کے ساتھ اپنے ساتھ شہید کی لحد پر لے کر گئے، شہید انسپکٹرمیاں عمران عباس کی لحد پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی سربراہی میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،ایس ڈی پی او سول لائنز،ایس ایچ او سول لائنز اورویسٹریج بھی ان کے ہمراہ تھے،شہید انسپکٹر میاں عمران عباس ایک سال قبل 07مارچ کو ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، شہید انسپکٹر کے والد سب انسپکٹر میاں محمد عباس بھی 07جولائی 1990کو خطرناک ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کہاکہ شہید زندہ ہیں ہمیں اس کا ادراک نہیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہاکہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اورشجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے،اس موقعہ پر سی پی اوراولپنڈی عمر سعید ملک کاکہناتھاکہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔
154