شوہر

ایک عورت نے کسی عالم سے پوچھا اسلام نے ہمیں شوہر کی فرمانبرداری اور اطاعت کا پابندکیوں بنایا جبکہ شوہر کو ہماری اطاعت کا پابند نہیں بنایا؟
عالم نے پوچھا:اس شوہر سے تیرے کتنے بیٹے ہیں؟
عورت بولی:تین بیٹے ہیں اس پر عالم نے جواب دیا اللہ نے تجھے ایک مرد کی اطاعت کا حکم دیا اور تین مردوں کو تیری اطاعت کا حکم دیا تیرے ساتھ اچھا معاملہ کیے بغیر وہ ہرگز جنت میں داخل نہیں ہو سکیں گے اب تُو ہی بتا زیادہ پابند کون ہے
عورت بولی:بے شک اسلام جیسی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ (شیزاء)

اپنا تبصرہ بھیجیں