شوال المکرم

شہر فطر کی ابتدا خوشیوں بھرے دن سے ہوتی ہے۔ شوال المکرم ہجری قمری کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے اس مہینہ میں عربی لوگ شکار اور سیر وتفریح کرنے کے لیے گھروں سے باہر چلے جاتے تھے اسی وجہ سے اس مہینے کا نام شوال رکھا گیا ہے شوال المکرم ہی سے حج کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں گویا حج کے مہینوں میں شوال المکرم،پہلا مبارک مہینہ ہے جسے ماہ فطر بھی کہتے ہیں اورشہر فطر بھی کہتے ہیں

شوال کے معنی”کسی جگہ جانے کیارادہ سے سامان باندھنا اوپراٹھانا یا اوپر اٹھنا‘بلند ہونااوربلندکرنے کے ہیں“۔
ایک روایت کے مطابق اس مہینے میں لوگوں کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اس لیے اس مہینہ کو شوال کہا گیا ہے جسطرح ہرروزہ کا افطار غروب آفتاب کے بعدکیا جاتا ہے

اسی طرح رمضان مبارک کے پورے مہینے کا افطار عید کے روز ہوتا ہے اس لئے اس مبارک دن کو عیدالفطر کہتے ہیں جو کہ شوال کا پہلا دن ہوتا ہے جسکو یوم الرحمہ بھی کہتے ہیں کیونکہ اس دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت فرماتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخشش کی نوید سناتا ہے۔جیسا کہ حدیث شریف میں ہے

عید الفطر کے دن تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اس مزدور کی مزدوری کیا ہے جس نے اپنا کام پورا کیا ہو۔فرشتے عرض کرتے ہیں۔کہ اے ہمارے پروردگار اس کی جزا یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے میرے فرشتو! میرے بندو اور بندیوں نے میرے فریضے کو ادا کر دیا ہے۔

پھر وہ عید کیلیے نکلے دعا کیلیے پکارتے ہوئے اور مجھے اپنی عزت وجلال اور اکرام اور بلندی اور بلند مرتبہ کی قسم میں ان کی دعا قبول کروں گا پس فرماتا ہے اے میرے بندو! لوٹ جاؤ میں نے تمہیں بخش دیا اور تمہاری برائیاں نیکیوں سے بدل دیں حضوراقدسﷺ نے فرمایا کہ لوگ اس حال میں واپس لوٹتے ہیں کہ ان کی بخشش ہو چکی ہوتی ہے.

اس مہینے میں پیش انے والے کچھ اہم تاریخی واقعات اس ماہ کی ابتداء خوشیوں بھرے دن سے ہوتی ہے یعنی کہ یکم شوال کو عید الفطر ہوتی ہے اسی دن اللہ تعالیٰ نے جنت پیدا فرمائی۔اسی روز اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت جبرائیل علیہ الصلوۃ والسلام کو وحی کے لیے منتخب فرما یا۔

اسی دن فرعون کے جادو گروں نے توبہ کی اور اسی روز اللہ تعالیٰ نے شہد کی مکھی کو شہد بنانے کا الہام کیا تھا۔ اس دن اللہ تبارک و تعالیٰ نے درخت طوبی پیدا کیا۔ جبکہ 15 شوال المکرم یوم شہادت سید الشھداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ ہے،اور 25 شوال شہادت امام جعفر صادق علیہ اسلام ہے۔

اور 29شوال ولادت با سعادت حضرت ابو طالب ہے۔اللہ پاک ہم سب کو دین اسلام کی سمجھ بوجھ عطا فرمائے امین۔ دعاوں کی طلبگار

اپنا تبصرہ بھیجیں