شاہد خاقان اور انکے حواریوں نے مفاد پرستی کی سیاست کی‘قدید عباسی


کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک انصاف کے راہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے کوارڈینیٹر عبدالقدیر عباسی اور سٹی صدر راجہ وحید احمد کی پر ہجوم پریس کانفرنس تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر لگائے گے الزامات کا موثر جواب نہ دے سکے اور نہ ہی تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مناظرے کا چیلنج قبول کیا تحریک انصاف مناظرے کے بجائے ترقیاتی کاموں اور سات ارب سے زائد گرانٹ لگا کر عملی اقدامات سے جواب دے گی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور انکے حواریوں نے مفاد پرستی کی سیاست کی اور حلقہ کی عوام کو چالیس سالوں سے محروم رکھا تحریک انصاف آئندہ2023کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار کوارڈینیٹرMNAعبدالقدیر عباسی، سٹی صدر راجہ وحید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹریPTIضلع راولپنڈی راجہ ارشد، انچارج وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کہوٹہ راجہ سعید آف گڑھیٹ، جنرل سیکرٹری تحصیل راجہ الطاف، ترجمان MNAسکندر ستی، سردار ایم رضا، طاہر ارشاد ستی، سردار مظہر، تحصیل یوتھ ونگ صدر ناصر نذیر ستی و دیگر نے کہوٹہ تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قدیر عباسی اور راجہ وحید نے کہا کہ کہ ساڑھے چار ارب کی لاگت سے ٹورا زم ہائی وے حلقہ کی چار تحصیلوں کہوٹہ مری کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں سے گزرے گی جس سے کاروبار میں ترقی ہو گی انھوں نے مزید کہا کہ 99 کروڑ کی لاگت سے سہالہ فلائی اوور، تحصیل سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ کے لیے 10کروڑ، گرلز و بوائز کالجز کہوٹہ کی30کروڑ سے اپ گریڈیشن ٹی ایچ کیو کے لیے دس کروڑ اور سٹی واٹر سپلائی 30کروڑ کی سکیم منظور ہو گئی ہے اس موقع پر عبدالقدیر عباسی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر بائی پاس میں دو ہاؤ سنگ سوسائٹیز پر لگائے گے الزامات کے بارے کوئی ثبوت نہ پیش کر سکے اور کوئی موثر جواب بھی نہ دے سکے جبکہ مسلم لیگ ن کے چیئر مین یو سی نڑڑ بلال یامین ستی کی جانب سے تحریک انصاف کے عبدالقدیر عباسی کو پریس کلب کہوٹہ میں مناظرے کے چیلنج کو تحریک انصاف نے قبول نہ کر تے ہوئے کہا کہ ہم الزامات کی سیاست سے ہٹ کر کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کہوٹہ کا ہر فرد، برادری ہمارے لیے اہم ہے واٹر سپلائی کا کام دھپری سے شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں