947

شاہ باغ:مشتعل شوہر نے بیوی کو قتل بھاوج اور اُسکے بھائی کو زخمی کر دیا

شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے نواحی علاقہ میں قتل کی ایک واردات میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا جبکہ عورت اور مرد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔کلر سیداں کی یونین کونسل غزن آباد کے نواحی علاقہ چھپری اکو میں جہانزیب نامی شخص نے گولی مار کر اپنی بیوی مسماۃ ارباب کو قتل جبکہ بھاوج روبینہ اور بھائی کے سالہ عمران کو زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ 13جولائی کے روز سے اس کی بیوی اور بھاوج گھر سے غائب تھیں اور تین روز غائب رہنے کے بعد جمعرات کو گھر واپس آئیں خاوند جانزیب نے اپنی بیوی سے استفسار کیا کہ وہ اتنے دن کہاں رہی جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا جس سے مشتعل ہو کر جہانزیب نے گولیاں مار کر اپنی بیوی کو قتل جبکہ بھاوج اور بھائی سے سالے کو زخمی کر ڈالا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں