کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے آفیسر کا موبائل فون اور نقدی چوری کر لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔آفیسر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ شاہ باغ کلاڑی روڈ پر میں نے ایک عدد پولٹری فارم قائم کر رکھا ہے جہاں نامعلوم افراد نے میری عدم موجودگی کے دوران 15000ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی غلام رضا کے مطابق پیسے اور موبائل فون ان کے نوکر کے پاس تھے۔
490