30

سیکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن،14 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (نمائندہ پِنڈی پوسٹ) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی تھے جو ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائی “فتنہ الخوارج” کے خلاف کی گئی، جس میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر حساس مواد بھی برآمد کیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے عزم دہرایا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ملکی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں